انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
کیا اقامت کہنے والے کا امام کے دائیں طرف ہونا ضروری ہے؟ اقامت کہنے والے کا امام کے دائیں طرف ہونا ضروری نہیں ہے، اقامت کہنے والا صف کے کسی بھی حصہ میں کھڑا ہو کر اقامت کہہ سکتا ہے، اس کا امام کے داہنی طرف کھڑا ہوکر اقامت کہنا ضروری سمجھنا غلط ہے، کیونکہ شریعت میں اقامت کے لئے کوئی جگہ متعین نہیں کی گئی۔ (فتاویٰ محمودیہ:۵/۴۶۴،مکتبہ شیخ الاسلام، دیوبند)