انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** حطیم کی دعاء حطیم اورمیزاب رحمت کے نیچے دعائیں قبول ہوتی ہیں۔ ملیکہ بنت منکدر جو محمد بن منکدر کی بہن ہے اس سے یہ دعائے حطیم منقول ہے یَا رَبِّ اَتَیْتُکَ مِنْ شُقَّۃٍ بَعِیْدَۃٍ مُؤَمَّلًا مَعُرَوفَکَ فَاَنِلْنِیْ مَعْرُوْفاً مِنْ مَعْرُوْفِک تُغْنِیْنِیْ بِہ عَنْ مَعْرُوْفِ مَنْ سِوَاکَ یَا مَعْرُوفاً بِالْمَعْرُوفِ (اذکار:۱۶۶،الفتوحات:۴/۲۹۳) ترجمہ: اے اللہ میں آیا ہوں تیرے پاس دور دراز کی مسافت سے تیری بخششوں سے امید کرتے ہوئے پس اپنی بخششیں ہمیں عطا فرما،جو تیرے سوا دوسرے کی نوازشوں سے ممتاز کردے، اے بخشش عطا کرنے والے جس کی بخشش مشہور ہے۔ طبری نے بیان کیا کہ رسول پاک ﷺ سے روایت ہے کہ جو بھی دعا میزاب رحمت کےنیچے کی جائے گی قبول کی جائے گی۔ حضرت ابن عباسؓ فرماتے ہیں کہ اخیار کے مصلیٰ کے پاس نماز پڑھو اور ابرار نیکوں کا پانی پیو، پوچھا گیا کہ اخیار کا مصلیٰ کہاں ہے، جواب ملا کہ میزاب رحمت کے نیچے ،پوچھا گیا کہ نیکوں کا شراب کیا ہے جواب دیا زمزم۔ حضرت ابن عمرؓ نے بیان فرمایا کہ آپ ﷺ میزاب رحمت کے نیچے نماز پڑھتے تھے۔ (ہدایۃ السالک:۱/۷۸)