انوار اسلام |
س کتاب ک |
مرد اور عورت کے رکوع میں کیا فرق ہے؟ مردو اور عورت کے رکوع میں چند باتوں میں فرق ہے: (۱) یہ کہ مرد رکوع میں اتنا جھکے کہ سر پیٹھ اور سرین برابر ہوجائیں اور عورت تھوڑی مقدار میں جھکے، یعنی صرف اس قدر کہ ہاتھ گھٹنوں تک پہنچ جائیں، پیٹھ سیدھی نہ کرے، (۲) یہ کہ مرد گھٹنے پر انگلیاں کھلی رکھے اور ہاتھ پر زور دیتے ہوئے مضبوطی کے ساتھ گھٹنوں کو پکڑے اور عورت انگلیاں ملاکر ہاتھ گھٹنوں پر رکھے اور ہاتھ پر زور نہ دے اور پاؤں جھکے ہوئے رکھے، مردوں کی طرح خوب سیدھے نہ کرے، (۳) یہ کہ مرد اپنے بازوؤں کو پہلو سے بالکل الگ رکھے اور کھل کر رکوع کرے اور عورت اپنے بازوؤں کو پہلو سے خوب ملائے اور جتنا ہوسکے سکڑ کر رکوع کرے۔ (فتاویٰ رحیمیہ:۵/۳۳، مکتبہ دارالاشاعت، کراچی)