انوار اسلام |
س کتاب ک |
*** حضرت تمام نام ونسب تمام نام، شام یاحبشہ کے رہنے والے اور عقیدہ کے اعتبار سے نصرانی تھے۔ اسلام اوپرجن لوگوں کا تذکرہ ہوا ہے غالباً اپنے ان ہی رفقاء کے ساتھ انھوں نے بھی اسلام قبول کیا ہوگا۔ شرف زیارت آپ بھی حضرت جعفر رضی اللہ عنہ کے ساتھ حبشہ سے آئے اور زیارت نبوی صلی اللہ علیہ وسلم سے بہرہ مند ہوئے۔ وفات وفات اور دوسرے حالات کے متعلق کوئی تصریح نہیں مل سکی، تجرید میں آپ کے متعلق یہ بھی ہے کہ بحیرا اور ابرہہ کے ساتھ آئے: وفد مع بحیر اوابرہہ فی حدیث ساقط تمرۃ۔ (حدیث کا پورا متن بڑی کاوش کے بعد بھی نہیں مل سکا، اصابہ:۱/۱۸۳۔ تجرید:۱/۶۱) ترجمہ: بحیرا اور ابرہہ کے ساتھ یہ بھی ساقط تمرہ والے واقعے میں تھے۔ آپ بھی ان تمام فضائل اور انعام کے مورد ہیں جس کے مورد دوسرے اہلِ کتاب صحابہ رضی اللہ عنہم اجمعین ہیں۔