انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** سریہ زید بن حارثہ بجانب طرف(جمادی الآخر ۶ہجری) حضور اکرمﷺنے حضرت زیدؓ بن حارثہ کی سرکردگی میں پندرہ آدمیوں کو طرف کی جانب بھیجا جو نخیل سے اسی طرف مراض کی جانب ایک چشمہ تھا اور مدینہ منورہ سے تقریباً چھتیس میل ہے، حضرت زیدؓ بنی ثعلبہ کی طرف گئے جس کی شاخ اسد ہے یعنی حضرت زیدؓ کو آپﷺ نے بنی اسد کی جانب بھیجا جس کے دو قبیلے قارہ وعضل ہیں اور جن کی غداری کی بناپر واقعہ رجیع ہوا اور حضرت عاصمؓ اپنے سات ساتھیوں کے ساتھ شہید ہوگئے تھے ، حضرت زیدؓ جب وہاں پہنچے تو وہ لوگ بھاگ گئے، حضرت زیدؓ صبح کے وقت اونٹوں کو جن کی تعداد ۳۴ تھی ساتھ لے کر مدینہ منورہ واپس ہوئے ، یہ سریہ دراصل عضل و قارہ کی تادیب کے لئے تھا، (پیغمبر عالم)