انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
نماز میں ہونے والی غلطی کی تلافی کا طریقہ کیا ہے؟ اگر غلطی سے نماز کا کوئی واجب چھوٹ جائے یا کسی فرض یا واجب کے ادا کرنے میں تاخیر ہوجائے تو ایسی غلطی کی اصلاح سجدۂ سہو سے ہوجاتی ہے، اگر نماز کا کوئی فرض رہ گیا ہو تو نماز کا لوٹانا ضروری ہے، اور اگر سنت چھوٹ جائے تو معاف ہے، اس لئے نمازی کو نماز کے فرائض وو اجبات ، سنن و مستحبات معلوم ہونا چاہئے، اگر غلطی سے دو کے بجائے تین سجدے کرلئے تو سجدہ سہو لازم آئے گا۔ (آپ کے مسائل اور اُن کا حل:۲/۳۶۳، کتب خانہ نعیمیہ، دیوبند)