انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** عادت اللہ کے خلاف دعاء نہ مانگے حضرت عبداللہ بن مغفل ؓ فرماتے ہیں کہ رسول پاک ﷺ کو یہ فرماتے ہوئے سنا کہ اس امت میں کچھ لوگ پیدا ہوں گے جو دعاء میں حد سے تجاوز کریں گے۔ (مسند احمد مرتب:۲۷۶) فائدہ: دعاء میں تجاوز حدود ہونے کا ایک مطلب یہ بھی ہے کہ جو چیز عادت الہیٰ کے خلاف ہوا سے مانگے،مثلاً پہاڑ سونے کا ہوجائے،مردہ زندہ کردے،بڑھاپے کو جوانی سے بدل دے۔ (الفتح الربانی:۱۴/۲۷۶)