انوار اسلام |
س کتاب ک |
*** سوسمار(گوہ)کی گواہی طبرانی اور بیہقی نے عمران النواب سے روایت کی ہےکہ نبی کریمﷺ ایک مرتبہ صحابہ کے مجمع میں تشریف رکھتے تھے اتنے میں ایک دیہاتی آیا اس کےساتھ شکار کی ہوئی ایک ٹپڑا گوہ بھی تھی اس دیہاتی نے صحابہ سے آنحضورﷺ کی طرف اشارہ کرکے پوچھا کہ یہ صاحب کون ہیں صحابہ نے کہا یہ اللہ کے رسول ہیں دیہاتی نے لات وعزی کی قسم کھاکر کہا کہ جب تک یہ گوہ تمہارے اوپر ایمان نہیں لائےگی اس وقت تک میں ایمان نہیں لاؤں گا یہ کہتے ہوئے اس نے گوہ یعنی سوسمار کو آنحضورﷺ کے سامنے ڈال دیا آپ نے اس گوہ کو آواز دی اے گوہ ! گوہ نے صاف صاف بیان دیا کہ میں حاضر ہوں، آپﷺ کی تابعدار ہوں ان لوگوں کی زینت جو قیامت کے دن جمع ہوں گے ،سوسمار کی یہ بات سب نے سنی پھر آنحضورﷺ نے دریافت فرمایا کہ تو کس کی عبادت کرتی ہے؟ اس نے کہا اس اللہ کی جس کا عرش آسمان پر ہے اور اس کا حکم زمین پر ہے، جس نے دریا میں راستہ بنایا اور بہشت میں جس کی رحمت اور دوزخ میں جس کا عذاب ہے، پھر آپﷺ نے پوچھا میں کون ہوں؟اس نے کہا تم اللہ کے رسول ہو اور سب سے آخری نبی ہو جو تمہاری تصدیق کرے گا وہ کامیاب ہوگا اور جو جھٹلائے گا وہ نامراد ہوگا، یہ سن کر وہ دیہاتی مسلمان ہوگیا اور نبی کریمﷺ نے اس کو نماز اور قرآن کی تلاوت اور سورۂ اخلاص کی تعلیم فرمائی، اس دیہاتی نے جب یہ حال اپنی قوم میں جاکر بیان کیاتو سب آپ ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوکر مسلمان ہوگئے۔