انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** یہود کی گوشمالی اس جگہ یہ بات ذہن نشین کرنے کے قابل ہے کہ نبی نضیر جب سے جلا وطن ہوکر خیبر اورشام کی طرف چلے گئے تھے انہوں نے مسلسل اپنی کوششوں اور ریشہ دوانیوں کومسلمانوں کے خلاف جاری رکھا،انہیں کی کوششوں سے عرب کے مشرک اوریہودی قبائل جابجا مسلمانوں کی بیخ کنی کے لئے آمادہ ہونے لگے اورانہیں کی ریشہ دوانیوں کا نتیجہ تھا کہ سرحدِ شام پر عیسائی فوجیں بھی مسلمانوں کو خطرے کی نظر سے دیکھنے لگیں؛چونکہ مسلمانوں کے خلاف تمام ملکِ عرب اور تمام اعرابی قبائل برانگیختہ کردئے گئے تھے اورجابجا تمام برِ اعظم عرب میں مسلمانوں کی بیخ کنی کے سامان ہونے لگے تھے،لہذا آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم ملک کے ہر حصے اورہر قبیلے سے باخبر رہنے کی کوشش فرماتے تھے اورجہاں کہیں خطرے اور فتنے کے قوی ہونے کا احتمال ہوتا تھا اپنی اسلامی فوج کے ساتھ پہنچ کر اُس فتنے کو قوی ہونے سے پہلے دبادیتے تھے۔