انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
بغیروضو کئے محض نیت سے وضو ہوجاتا ہے؟ محض وضو کی نیت کرنے سے وضو نہیں ہوتا، شریعت کا حکم یہ ہے کہ اگرکسی جگہ وضو کے لیے پانی دستیاب نہ ہو تو پاک مٹی سے تیمم کیا جائے اور پانی دستیاب نہ ہونے کا مطلب یہ ہے کہ پانی کم سے کم ایک میل دور ہو، اس لیے شہر میں پانی کے دستیاب نہ ہونے کی کوئی وجہ نہیں، جنگل میں ایسی صورت پیش آسکتی ہے۔ (آپ کے مسائل اور اُن کا حل:۲/۲۷، کتب خانہ نعیمیہ، دیوبند)