انوار اسلام |
س کتاب ک |
حضرت خدیجہ رضی اللہ عنہا پرنمازِ جنازہ پڑھی گئی یانہیں؟ حضرت خدیجہ رضی اللہ عنہا کی وفات کے وقت نماز جنازہ مشروع نہیں ہوئی تھی، طحطاوی، صفحہ نمبر:۳۱۸، جن کا انتقال مکہ معظمہ میں ہوا ان پرنماز جنازہ نہیں پڑھی، أوجز المسالک، صفحہ نمبر:۱/۴۲۱، آپ کی قبر پرنماز کا پڑھا جانا میری نظر سے نہیں گزرا، آپ کا انتقال ہجرت سے کئی سال قبل مکہ معظمہ میں ہوا۔ (فتاویٰ محمودیہ:۸/۶۱۰،مکتبہ شیخ الاسلام، دیوبند)