انوار اسلام |
س کتاب ک |
*** حضرت عدی بن حاتمؓ ۱۔بہت سے کام ایسے ہیں جن کو گزشتہ زمانے میں برا سمجھا جاتا تھا لیکن وہ آج نیکی کے کام شمار ہوتے ہیں اوربہت سے کام آج برائی کے شمار ہوتے ہیں لیکن آئندہ زمانہ میں انہیں نیکی کا کام سمجھا جانے لگے گا اورتم لوگ اس وقت تک خیر پر رہو گے جب تک تم اس کام کو نیکی نہ سمجھنے لگو جسے تم برائی سمجھتے تھے اوراس کام کو برائی نہ سمجھنے لگو جسے تم نیکی سمجھتے تھے اورجب تک تمہارا عالم تمہارے سامنے حق بات کہتار ہے اوراس کو ہلکانہ سمجھا جائے۔ (حیاۃ الصحابۃ:۲/۸۱۵)