انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
رشتہ داروں کی قبروں کا یکجا ہونا کیسا ہے؟ اپنے گھر اور قریبی رشتہ داروں کی قبریں قریب قریب ہوں تو اس میں کوئی مضائقہ نہیں ہے بلکہ افضل ہے، متفرق ہونے میں پہچان مشکل ہے، اس لئے ایک جگہ ہونا بہتر ہے، حدیث میں ہے کہ جب حضرت عثمان بن مظعونؓ کو رسول اللہ ﷺ دفن کیا تو ایک پتھر ان کی قبر پر نشانی کے لئے رکھ دیا اور فرمایا یہ اس لئے ہے تاکہ قبر کی پہچان رہے اور میں اپنے اعزہ کو ان کے قریب دفن کروں اور پھر آپ ﷺ نے اپنے فرزند حضرت ابراہیمؓ کو اسی جگہ دفن فرمایا۔ (فتاویٰ رحیمیہ:۷/۱۲۲، مکتبہ دار الاشاعت ، کراچی۔)