انوار اسلام |
س کتاب ک |
ایک پیر پر وزن دے کر دوسرے پیر کو ڈھیلا چھوڑ کر کھڑے ہونے کا کیا حکم ہے؟ نماز میں کبھی ایک پیر پر وزن دے کر اور کبھی دوسرے پیر پر وزن دے کر کھڑا رہے تو اس میں کوئی حرج نہیں، درست ہے، البتہ ایک پیر پر پورا وزن دے کر دوسرے پیر کو بالکل ڈھیلا چھوڑدےکہ وہ تھوڑا ٹیڑھا ہوجائے (جس طرح گھوڑا ایک پیر پر وزن دے کر دوسرے پیر کو ٹیڑھا کرکے کھڑا رہتا ہے) تو یہ مکروہ ہے۔ (فتاویٰ رحیمیہ:۵/۱۲۷، مکتبہ دارالاشاعت، کراچی)