انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
تکبیراتِ انتقال کہنے کا کیا طریقہ ہے؟ حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ ﷺ جب نماز شروع کرتے تو دونوں ہاتھ اُٹھاتے پھر اللہُ أَکْبَرْ کہتے، اس لئے مسنون طریقہ یہ ہے کہ پہلے دونوں ہاتھوں کوکانوں تک اُٹھائے؛ پھر اللہُ أَکْبَرْ کہتے ہوئے ہاتھ نیچے لائے اور باندھ لے؛ اسی طرح ایک رکن سے دوسرے رکن کی طرف منتقل ہونے کے لئے جوتکبیرات اور اذکار ہیں، ان کے سلسلہ میں بھی اُصول یہی ہے کہ جوں ہی اگلے رکن کی طرف منتقل ہونا شروع ہو اللہُ أَکْبَرْ کہنا شروع کرے اور دوسرے رکن میں پہنچنے تک تکبیر ختم کرلے، جب قیام سے رکوع میں جائے تو جوں ہی جھکے تکبیر شروع کرلے اور رکوع کی کیفیت میں پہنچنے سے پہلے تکبیر ختم کردے؛ اسی طرح دوسرے ارکان میں بھی تکبیرات کہنی ہیں۔ (کتاب الفتاویٰ:۲/۱۷۴،کتب خانہ نعیمیہ، دیوبند۔ فتاویٰ رحیمیہ:۵/۲۱،۲۲، مکتبہ دارالاشاعت، کراچی)