انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** کس پر ختم کرے حضرت جابرؓ سے مروی ہے کہ آپ ﷺ نے فرمایا" مجھے دعاء کے شروع میں بیچ میں اور آخر میں یاد کرو۔(یعنی درود بھیجو)۔ (مجمع الزوائد:۱۰/۱۵۵) فائدہ: علامہ نووی رحمۃ اللہ علیہ نے لکھا ہے کہ اس امر کے استحباب پر اجماع ہے کہ دعاء کی ابتداء حمد وثناء الٰہی اور درود شریف سے کرے،اسی طرح حمد وثناء اور درود پاک سے دعاء کو ختم بھی کرے، اس کی تائید میں بکثرت روایتیں ہیں۔ (مجمع الزوائد:۹۹) مثلاً اس طرح ختم کرے سُبْحَانَ رَبِّکَ رَبِّ الْعِزَّةِ عَمَّا يَصِفُونَ ، وَسَلَامٌ عَلَى الْمُرْسَلِينَ ، وَالْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ، صَلَّی اللہُ تَعَالیٰ عَلیٰ مُحَمَّدٍ وَّآلِہِ وَاَصْحَابِہِ اَجْمَعِیْن ترجمہ:تمہارے پروردگار عزت کا مالک،اُن سب باتوں سے پاک ہےجو یہ لوگ بناتے ہیں،اور سلام ہو پیغمبروں پر،اور تمام تر تعریف اللہ کی ہے جو سارے جہانوں کاپروردگار ہے۔اللہ تعالی رحمت نازل فرمائے محمد پر اور ان کی آل پر اور ان کے تمام اصحاب پر۔