انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** دیگر معلومات ۱۔ قرآن حکیم کی ۱۱۴سورتوں میں ایک سورۃ ایسی ہے جس کے شروع میں بسم اللہ نہیں اور وہ سورۃ سورۂ برات ہے۔ ۲۔ تمام سورتوں میں سب سے زیادہ نام سورۂ فاتحہ کے ہیں۔ ۳۔ تمام سورتوں میں سب سے بڑی سورۃ سورۂ بقرہ اور سب سے چھوٹی سورۃ سورۂ کوثر ہے۔ ۴۔ ایک صحابی کا نام قرآن حکیم میں بیان ہوا ہے ،زیدبن حارثؓ ۵۔ سورۂ مزمل کی آیت قرآن حکیم کی سب سے بڑی آیت ہے۔ ۶۔ سورۂ یسین کو قرآن حکیم کا دل قرار دیا ہے۔ ۷۔ قرآن حکیم میں نماز کی تاکید ۷۰۰ سو جگہ کی گئی ہے۔ ۸۔ قرآن حکیم میں لفظ "اللہ" ۲۶۹۸ مرتبہ آیا ہے۔ ۹۔ قرآن حکیم کی سب سے پہلی سورۃ باعتبار نزول سورۂ اقراء اورسب سے آخری سورۃ سورۃ توبہ ہے۔ ۱۰۔ قرآن حکیم کی ایک سورۃ سورۂ فاتحہ دو مرتبہ نازل ہوئی۔ ۱۱۔ قرآن حکیم میں اللہ کے ۹۹ اور رسول اللہ ﷺ کے ۱۰۲ نام بیان ہوئے ہیں۔ ۱۲۔ قرآن حکیم میں سورۂ بقرہ کی آخری تین آیات آنحضورﷺ کو شبِ معراج میں براہِ راست عطا کی گئی تھیں۔ ۱۳۔ قرآن حکیم کی سب سے بڑی آیت آیت قرض ہے۔ ۱۴۔ قرآن حکیم کی سب سے چھوٹی آیت والضحی والفجر ہے۔ ۱۵۔ قرآن حکیم کا سب سے طویل کلمہ فاسقینا کموہ(الحجر:۲۲) ہے۔ ۱۶۔ قرآن حکیم میں دو جگہ ح کے بعد ح کا استعمال ہوا ہے۔ (۱)عقدۃ النکاح حتی (۲)لاابرح حتیٰ ۱۷۔ قرآن حکیم میں متصلا دو کاف کا استعمال دو جگہ ہوا ہے۔ (۱)مناسککم (۲)ماسلککم ۱۸۔ متصلا دوغین کا استعمال صرف ایک جگہ ہوا ہے۔ ومن یبتغ غیر الاسلام ۱۹۔ قرآن حکیم کی دو آیتیں غین سے شروع ہوئی ہیں۔ (۱)غلبت الروم (۲)غیر المغضوب علیہم ۲۰۔ سورۂ عصر میں دس واؤ استعمال ہوئے ہیں۔ ۲۱۔ آیت قرض میں ۲۳ کاف استعمال ہوئے ہیں۔ ۲۲۔ قرآن حکیم میں صرف ایک عورت کا تذکرہ ہوا ہے۔ وہ حضرت مریم علیہا السلام ہیں۔