انوار اسلام |
س کتاب ک |
ناپاک شہد کے پاک کرنے کا کیا طریقہ ہے؟ شہد ناپاک ہوجائے تواس کوپاک کرنے کا طریقہ یہ ہے کہ اگرشہد سیال ہے جما ہوا نہیں ہے تو اس میں اس کے برابر پانی ملاکر خوب ہلایا جائے؛ پھر جب شہد پانی سے ممتاز ہوجائے توپانی گرادیا جائے، تین دفعہ اس طرح کرنے سے ناپاک شہد پاک ہوجائےگا؛ اگرشہد جما ہوا ہو تو پہلے اسے سیال بنالیا جائے؛ پھرطریقہ مذکورہ پر پاک کرلیا جائے۔ (فتاویٰ محمودیہ:۵/۲۴۰،مکتبہ شیخ الاسلام، دیوبند)