انوار اسلام |
س کتاب ک |
حالتِ حیض کی نمازیں اور روزوں كا كيا حكم ہے؟ حالتِ حیض میں جونمازیں تراویح وغیرہ چھوٹ گئی ہیں، ان کی قضاء کرنے کی ضرورت نہیں، نہ قضاء واجب ہے اور نہ مستحب، شرعاً جس چیز کاثبوت ہی نہ ہو، اس کا کرنا مستحب نہیں؛ بلکہ بدعت ہے، ہاں روزوں کی قضاء واجب ہے؛ چنانچہ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ ہم لوگ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ میں یہی کرتے تھے، حالتِ حیض کے روزوں کی قضاء کرتے اور نماز کی قضاء نہیں کرتے تھے۔ (کتاب الفتاویٰ:۲/۱۰۵،کتب خانہ نعیمیہ، دیوبند)