انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
ایک بستی میں متعدد جگہ جمعہ كا حكم جمعہ کا ایک اہم مقصد اظہارِ شوکت ہے، جوبڑی جمعیت کے ساتھ ایک جگہ ادا کرنے سے زیادہ واضح طور پرحاصل ہوتا ہے، بلاضرورت جگہ جگہ جمعہ کرنے سے یہ مقصد زیادہ حاصل نہیں ہوتا؛ البتہ اگرکوئی عذر ہو، مثلاً جامع مسجد میں تمام مصلیوں کی گنجائش نہ ہو، یاجامع مسجد اتنی دور ہو کہ وہاں مصلیوں کوپہنچنے میں تکلیف ہوتی ہو توایسی صورت میں حسب ضرورت ایک سے زائد مساجد میں جمعہ قائم کیا جاسکتا ہے اور فتویٰ اس پر ہے کہ جس بستی میں شرائطِ جمعہ موجود ہوں وہاں ایک سے زائد جگہ جمعہ دُرست ہے اور اس سے فریضئہ جمعہ ادا ہوجائے گا؛ حتی کہ بلاحاجت بھی اگرمتعدد جگہ پڑھا جائے تب بھی۔ (فتاویٰ محمودیہ:۸/۱۸۸،مکتبہ شیخ الاسلام، دیوبند۔ فتاویٰ دارالعلوم دیوبند:۵/۵۷، مکتبہ دارالعلوم دیوبند، یوپی۔ فتاویٰ رحیمیہ:۶/۱۲۰، مکتبہ دارالاشاعت، کراچی۔ احسن الفتاویٰ:۴/۱۱۳، زکریا بکڈپو، دیوبند)