انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
سڑک پرنماز جنازہ کی ادائیگی صحیح ہےیانہیں؟ حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ میں نوجوان اور کنوارا تھا، مسجد ہی میں شب گذارتا تھا، کتے بھی مسجد میں آتے جاتے رہتے تھے اور پیشاب کردیتے تھے اور لوگ اس پر پانی کا چھڑکاؤ بھی نہیں کرتے تھے، اس سے فقہاء نے یہ بات اخذ کی ہے کہ اگرزمین میں نجاست لگ جائے اور وہ خشک ہوجائے؛ نیز اس کا اثر یعنی اس کا رنگ وبو جاتا رہے توزمین پاک سمجھی جائیگی اور اس پرنماز پڑھنا دُرست ہوگا، عام طور پرسڑک کی یہی کیفیت ہوتی ہے، اس لئے اس پرنمازِ جنازہ پڑھی جاسکتی ہےخاص کرسڑک کوچونکہ ناپاک چیزوں سے بچانا دشوار ہے؛ اس لئے فقہاء نے لکھا ہے کہ اگرسڑک کی گرد نجاست کے ساتھ خلط ملط ہوگئی ہو اور وہ کپڑے پرلگ جائے توچونکہ اس سے بچنا دشوار ہے، اس لئے اسی کپڑے میں نماز ادا کی جاسکتی ہے۔ (کتاب الفتاویٰ:۳/۱۷۴،کتب خانہ نعیمیہ، دیوبند)