انوار اسلام |
س کتاب ک |
تروایح میں ایک ہی آیت کی تکرار سے سجدۂ سہو واجب ہوگا یا نہیں؟ نفل نماز میں تو قصداً بھی کسی ایک آیت کی تکرار کرنا مکروہ نہیں ہے، البتہ فرض نمازوں میں ایسا کرنا مکروہ ہے، لیکن بوقتِ عذر مثلاً بھول جانے کی صورت میں تو فرض نمازوں میں بھی تکرار درست ہے، اس سے نماز میں کوئی ایسا نقص پیدا نہیں ہوتا ہےکہ جس کی تلافی کے لئے سجدۂ سہو واجب ہو، تراویح کا شمار نفل نماز میں ہوتا ہے اس لئے بدرجۂ اولیٰ اس میں تکرار سے سجدۂ سہو واجب نہیں ہوگا۔ (کتاب الفتاویٰ:۲/۴۱۸،کتب خانہ نعیمیہ دیوبند)