انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** سریہ حضرت قطبہ بن عامر بن حدید بجانب تیالہ(صفر۹ہجری) آنحضرت ﷺ نے حضرت قطبہؓ بن عامربن حدیدہ کو بیس آدمیوں کے ہمراہ قبیلہ ہشعم کی جانب بھیجا نواح تیالہ میں بھیجا، آپﷺ نے اُنہیں حکم دیا کہ اچانک حملہ کر دینایہ دس اونٹوں پر باری باری سفر کرتے ان کے علاقہ میں پہنچ گئے کہ وہاں انھوں نے ایک آدمی کو گرفتار کر لیا، اس سے پوچھا تو اس نے چلا چلا کر لوگوں کو خبر دار کرنا شروع کر دیا ، انھوں نے اسے قتل کر دیا، بڑی شدید لڑائی ہوئی ، دونوں طرف سے بہت افراد زخمی ہوئے ، قطبہؓ بن عامر نے جس کو قتل کرنا تھا قتل کر دیا اور اونٹ ، بکریاں اور عورتیں لے کر مدینہ واپس آ گئے ، خُمس نکالنے کے بعد ان کے حصہ میں چار چار اونٹ آئے، ایک اونٹ دس بکریوں کے برابر سمجھاگیا،