انوار اسلام |
س کتاب ک |
سورج گرہن کے موقع پر نماز پڑھنے کا کیا حکم ہے؟ حضرت امام بخاری، رحمہ اللہ نے حضرت ابو بکر رضی اللہ عنہ سے روایت کیا ہے وہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانے میں سورج گرہن ہوگیا، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اپنی چادر کو گھسٹتے ہوئے مسجد پہنچے ، لوگ بھی آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف دوڑ پڑے ، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں دو رکعت نماز پڑھائی پھر سورج روشن ہوگیا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:سورج اور چاند اللہ کی نشانیوں میں سے دو نشانیاں ہیں ، ان کو نہ کسی کی موت سے گرہن لگتا ہے اور نہ کسی کی حیات سے ،لیکن اللہ ان چیزوں سے اپنے بندے کو ڈرانا چاہتا ہے ، اگر اس طرح ہو جائے تو تم سورج کے روشن ہونے تک نماز پڑھتے رہو۔