انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
شب براءت میں تہجد کی نماز باجماعت صحیح ہے یا نہیں؟ شب براءت میں تہجد کی نماز باجماعت اعلان کرکے پڑھنا ، اس مقصد سے کہ جو بے نمازی ہیں کم از کم اس بابرکت رات میں شریک ہوکر ثواب کے مستحق ہوجائیں، تو ایسا کرنا مکروہ اور ممنوع ہے، بے نمازیوں کو تبلیغ و تاکید کی جائے کہ وہ نماز کی پابندی کریں، ترکِ فرض کو برداشت کرنا اور مکروہ کے ارتکاب کی دعوت دینا نہ دانشمندی ہے اور نہ اس کی شریعت کی طرف سے اجازت ہے، اس رات میں عبادت کے لئے جمع ہونا بھی ممنوع ہے۔ (فتاویٰ محمودیہ:۷/۲۳۸،مکتبہ شیخ الاسلام،دیوبند)