انوار اسلام |
س کتاب ک |
نماز جنازہ میں مسبوق کا حکم؟ مقتدی کوچاہئے کہ جس وقت بھی پہنچے تکبیر کہہ کرامام کے ساتھ شریک ہوجائے اگرچہ امام چوتھی تکبیر بھی کہہ چکا ہو؛ مگرسلام نہ پھیرا ہو، باقی تکبیریں امام کے فارغ ہونے کے بعد کہے؛ اگرشریک ہوتے وقت یہ علم ہو کہ یہ کونسی تکبیر ہے تووہی دُعا پڑھے جوامام پڑھ رہا ہو اور فوت شدہ تکبیروں میں باقی دُعائیں بالترتیب پڑھے؛ اگریہ علم نہ ہو کہ امام کس تکبیر میں ہے توپہلی تکبیر والی دُعا یعنی ثنا پڑھے اس کے بعد اسی ترتیب سے دُعائیں پڑھتا جائے، فوت شدہ تکبیروں میں دعا پڑھنے سے اگرجنازہ اُٹھ جانے کا خوف ہو تودُعائیں نہ پڑھے، فقط تکبیریں کہہ لے؛ اگرجنازہ اُٹھالیا گیا؛ مگرتاحال زمین سے قریب ہے توتکبیر کہہ لے اور اگر اُٹھانے والوں کے کندھوں کے قریب پہنچ چکا ہے توتکبیر نہ کہے نماز صحیح نہ ہوگی۔ (احسن الفتاویٰ:۴/۱۹۰، زکریا بکڈپو، دیوبند)