انوار اسلام |
س کتاب ک |
اُردو تقریر کے دوران سنتیں پڑھنا درست ہے؟ (الف)اصل وہ دونوں خطبے ہیں جوعربی زبان میں دئے جاتے ہیں، اس سے پہلے اگرخطیب اُردو زبان میں اپنے اس خطبہ کا خلاصہ لوگوں کوسناے اور بتائے تویہ خطبہ کے حکم میں نہیں، اس دَوران سنت ادا کی جاسکتی ہے؛ البتہ بہتر یہ ہے کہ اتنے پہلے آئیں کہ اُردو تقریر شروع ہونے سے پہلے سنت ادا کرلیں یامسجد میں ایسا نظام بنایا جائے کہ اُردوتقریر اور عربی خطبہ کے درمیان سنت پڑھنے کے لیے وقفہ دیا جائے؛ کیونکہ یہ اُردو تقریریں، دعوت وتذکیر کا بہت مؤثرذریعہ ہیں اور ان سے لوگوں کوبہت سارا دینی نفع حاصل ہوتا ہے۔ (کتاب الفتاویٰ:۳/۴۵،کتب خانہ نعیمیہ، دیوبند)