انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** حضرت سلمہ بن دینارؒ (۱)وہ تمام اعمال جن کی وجہ سے موت کا آنا تم کو گراں گزرتا ہو ان کو چھوڑدو ، پھر جس وقت بھی موت آجائے تم کو کوئی نقصان نہیں پہونچ سکتا ۔ (۲)جو بندہ اپنے اور اپنے رب کے درمیان فرائض و تعلقات کو اچھےاور درست رکھتا ہے تو اللہ تعالیٰ اس کے اور دوسرے بندوں کے درمیان تعلقات کو درست رکھتا ہے، اور جو بندہ اپنے اور اپنے اللہ تعالیٰ کےدرمیان فرائض میں کوتاہی کرتا ہے تو اللہ تعالیٰ اس کے اور دوسرے بندوں کے درمیانی فرائض میں کوتاہی پیدا کردیتا ہے ۔ (۳)ایک شخص سے تعلقات خوشگوار رکھنا بہت سے لوگوں کے ساتھ تعلقات رکھنے سے زیادہ آسان ہے ۔