انوار اسلام |
س کتاب ک |
میت کے لئے خوشبو اور کافور کا استعمال صحیح ہے حنوط جو پاک چند خوشبو دار عطر وغیرہ اشیاء کا مرکب ہوتا ہے وہ عورت کے سر کے بالوں میں اور مرد کے سر اور داڑھی کے بالوں میں لگایا جائے گاو رکافور اعضائے سجدہ پر یعنی پیشانی، ناک، ہتھیلیاں ، گھٹنوں اور قدموں پر جو بوقت سجدہ زمین سے لگتے ہیں ملا جائے،یہ حکم مرد اور عورت دونوں کو شامل ہے، مرد کے لئے حنوط میں زعفران وغیرہ رنگین خوشبو وک شامل نہ کیا جائے، عورت کے لئے اجازت ہے، بعض کتب فقہ میں پورے جسم پر خوشبو لگانے کی اجامت ہے مگر ستر کو دیکھنے اور ہاتھ لگانے سے احتراز ضروری ہے، غالباً اسی لئے یہاں دستور ہے کہ کفن پھیلاکر اس پر حنوط (مرکب خوشبو) چھرک دیا جاتا ہے اور اس پر میت کو لٹاکر کفن لپیٹ دیا جاتا ہے تاکہ سارا جسم معطر ہوجائے، اس طرح ستر کو ہاتھ لگنے اور نظر پڑھنے سے حفاظت رہتی ہے۔ (فتاویٰ رحیمیہ:۷/۶۱، مکتبہ دارالاشاعت، کراچی)