انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
نماز میں کونسی ہنسی سے نماز ٹوٹ جاتی ہے؟ اگر ہنسی میں فقط دانت کھل گئے آواز نہیں نکلی تو نہ وضو ٹوٹا نہ نماز گئی، اگر اتنی آواز نکلی کہ خود یا بالکل قریب والے شخص نے سن لی تو نماز ٹوٹ گئی، وضو نہیں ٹوٹا اور اگر اتنی زور سے ہنسا کہ اہلِ مجلس نے آواز سن لی تو وضو بھی جاتا رہا بشرطیکہ بالغ ہو، نابالغ کا وضو نماز میں ہنسنے سے نہیں ٹوٹتا۔ (احسن الفتاویٰ:۳/۴۲۲، زکریا بکڈپو، دیوبند)