انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
دفن کرنے کے بعد کی دُعا کونسی ہے؟ امام سعید بن مسیب رحمۃ اللہ علیہ سے مروی ہے کہ میں ایک جنازہ میں حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ کے ساتھ شریک ہوا، جب میت قبر میں رکھی گئی توآپ ﷺ نے فرمایا: بِسْمِ اللَّهِ وَفِى سَبِيلِ اللَّهِ وَعَلَى مِلَّةِ رَسُولِ اللَّهِ۔ جب تدفین ہوگئی اور قبر پرمٹی برابر کی جارہی تھی تو آپ ﷺ نے یہ دُعا پڑھی: اللَّهُمَّ أَجِرْهَا مِنَ الشَّيْطَانِ وَمِنْ عَذَابِ الْقَبْرِ اللَّهُمَّ جَافِ الأَرْضَ عَنْ جُنْبِِهَا وَصَعِّدْ رُوحِهَا وَلَقِّهَا مِنْكَ رِضْوَانًا۔ ترجمہ: اے اللہ! اسے شیطان سے اور عذاب قبر سے بچائیے، اے اللہ! اس کے پہلو سے زمین کودور رکھئے (یعنی قبر کوکشادہ فرمائیے) اور اس کی روح کواوپر چڑھائیے (یعنی علیین میں جگہ دیجئے) اور اس کواپنی خوشنودی سے سرفراز فرمائیے۔ سعید بن المسیبؒ نے حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ سے پوچھا یہ دُعا آپ ﷺ نے اپنے طور پرپڑھی ہے یارسول ﷺ سے سنی ہے؟ فرمایا میں نے آپ ﷺ سے سنی ہے، یہ حدیث گوسند کے اعتبار سے ضعیف ہے؛ لیکن فضائل واوراد میں ضعیف حدیثیں بھی معتبر ہوتی ہیں، اس لئے تدفین کے بعد یوں تواستغفار کرنا ہی چاہئے؛ لیکن خاص طور پرمذکورہ کلمات میں دُعاء کی جائے توبہتر ہے۔ (کتاب الفتاویٰ:۳/۱۹۴،کتب خانہ نعیمیہ، دیوبند)