انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** اورجب نکلو تو اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ اَسْئَلُکَ مِنْ فَضْلِکَ ترجمہ:اے اللہ میں آپ سے آپ کے فضل کا سوال کرتا ہوں۔ (مسلم:۱/۲۴۸،ابوداؤد:۶۷) حضرت ابو حمید سے مروی ہے کہ حضور پاک ﷺ جب مسجد میں داخل ہوتے تو یہ پڑہتے۔ اَللّٰھُمَّ افْتَحْ لِیْ اَبْوَابَ رَحْمَتِکَ وَسَھِّلْ لَنَا اَبْوَابَ رِزْقِکَ ترجمہ:اے اللہ اپنی رحمت کے دروازے کھولدے اوررزق کے دروازے کو ہم پر آسان فرما۔ (نزل الابرار:۷۲،ابوعوانہ) حضرت ابوہریرہؓ سے مروی ہے کہ آپ ﷺ نے فرمایا جب تم میں سے کوئی مسجد میں داخل ہو مجھ پر سلام کرے(السلام علیک یا رسول اللہ) پھر یہ کہے اَللّٰھُمَّ اِعْصِمْنِیْ مِنَ الشَّیْطَانِ الرَّجِیْمِ ترجمہ:اے اللہ ہمیں شیطان مردود سے بچا۔ (الدعاء:۹۹۴) حضرت فاطمہؓ سے مروی ہے کہ آپ ﷺ جب مسجد میں داخل ہوتے تو فرماتے ۔ بِسْمِ اللہِ وَالصَّلاَۃُ وَالسَّلاَمُ عَلٰی رَسُوْلِ اللہِ اَللّٰھُمَّ اغْفِرْلِیْ ذُنُوْبِیْ وَافْتَحْ لِیْ اَبْوَابَ رَحْمَتِکَ اورجب نکلتے تو کہتے بِسْمِ اللہِ وَالصَّلاَۃُ وَالسَّلاَمُ عَلیٰ رَسُوْلِ اللہِ اَللّٰھُمَّ اغْفِرْلِیْ ذُنُوْبِیْ وَافْتَحْ لِیْ اَبْوَابَ فَضْلِکَ ترجمہ:اللہ کے نام سے درود سلام اللہ کے رسول پر اے اللہ گناہ معاف فرما،فضل کے دروازے ہم پر کھول دے۔ (نزل الابرار:۷۲) حضرت ابوہریرہؓ سے مروی ہے کہ جب تم میں سے کوئی مسجد سے نکلے تو یہ دعاء پڑھے تو شیطان یہ کہتا ہے اس پر ہمارا کام نہیں۔ بِسْمِ اللہِ تَوَکَّلْتُ عَلیٰ اللہِ لَاحَوْلَ وَلَا قُوَّۃ َاِلَّابِاللّٰہِ (الدعاء:۲/۹۹۴،بسند ضعیف) ترجمہ:اللہ کے نام سے،اللہ پر بھروسہ کیا میں نے،کوئی طاقت وقوت نہیں سوائے اللہ کے۔