انوار اسلام |
س کتاب ک |
جماعتِ کثیرہ ہو تو سجدۂ سہو ساقط ہوگا یا نہیں؟ جمعہ ، عیدین، تراویح میں اگر جماعت زیادہ ہو اور مقتدیوں کی تشویش کا خیالِ غالب ہو تو سجدۂ سہو نہ کرنا اولیٰ ہے اور اگر مقتدیوں کی تشویش کا غالب گمان نہیں ہے ، مثلاً جماعت مختصر ہے کہ سب کو سجدۂ سہو کا علم ہوجائے گا اور تشویش بھی نہ ہوگی تو اس صورت میں کوئی واجب سہواً ترک ہوجائے تو سجدۂ سہو واجب ہوگا۔ (فتاویٰ محمودیہ:۷/۴۵۵،مکتبہ شیخ الاسلام، دیوبند)