انوار اسلام |
س کتاب ک |
*** اذان کے وقت حضرت ابو امامہؓ سے مروی ہے کہ حضرت رسول پاک ﷺ نے فرمایا جب اذان ہوتی ہے تو آسمان کے دروازے کھل جاتے ہیں اور دعائیں قبول ہوتی ہیں۔ (حاکم:۲/۶۳) حضرت انسؓ سے مرفوعاً روایت ہے کہ مؤذن جب اذان دیتا ہے تو دعاء قبول ہوتی ہے۔ (حاکم:۲/۶۳) حضرت ابن عمرؓ سے بھی طبرانی میں منقول ہے کہ بوقت اذان دعاء قبول ہوتی ہے۔ (حاکم:۲/۶۳)