انوار اسلام |
س کتاب ک |
عید کے دن زیارتِ قبور کا حکم؟ عید کا دن مسرت کا ہوتا ہے، بسااوقات مسرت میں لگ کرآخرت سے غفلت ہوجاتی ہے اور زیارتِ قبور سے آخرت یاد آتی ہے، اس لئے اگرکوئی شخص عید کے دن زیارتِ قبور کرے تومناسب ہے، کچھ مضائقہ نہیں؛ لیکن اس کا التزام خواہ عملاً ہی سہی جس سے دوسروں کویہ شبہ ہوکہ یہ چیز لازمی اور ضروری ہے، درست نہیں؛ نیزاگرکوئی شخص اس دن زیارتِ قبور نہ کرے تواس پرطعن کرنا یااس کوحقیر سمجھنا درست نہیں، اس کی احتیاط لازم ہے۔ (فتاویٰ محمودیہ:۹/۲۰۱،مکتبہ شیخ الاسلام، دیوبند)