انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** نماز کے بعد آیت الکرسی حضرت ابو امامہ ؓ سے روایت ہے کہ آپ ﷺ نے فرمایاجو ہر فرض نماز کے بعد آیت الکرسی پڑھا کرے گا اس کے لئے جنت میں داخلہ سے روکنے والی چیز صرف موت ہوگی، یعنی مرتے ہی جنت میں داخل ہوگا۔ (الدعاء،صفحہ۱۱۰۴،عمل الیوم للنسائی:۱۸۲،بسند صحیح) حضرت عبداللہ بن حسن کی روایت میں ہے کہ آپ ﷺ نے فرمایا جو فرض نماز کے بعد آیت الکرسی پڑھے گا وہ دوسری نماز کے آنے تک خدا کی حفاظت میں رہےگا۔ (الدعاء،صفحہ۱۱۰۳،مجمع الزوائد:۲/۱۵۱) یعنی اللہ کی حفاظت میں رہےگا، خیال رہے کہ آیت الکرسی حفظ ودفاع کے لئے تمام آیتوں میں ممتاز ہے،حوادث،مصائب،امراض ،آلام سے حفاظت کے لئے بنیاد اوراساس ہے، اس کا ورد ہر قسم کی حفاظت کے لئے تریاق ہے۔