انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** دولتِ دیلمیہ دیلمیوں کی حکومت وسلطنت کے حالات جس قدر خلفائے عباسیہ کے حالات یعنی باب نہم میں بیان ہوچکے ہیں،وہ بہت کافی ہیں اوراُن پر اس وقت کسی اضافہ کی ضرورت محسوس نہیں ہوتی،دیلمیوں اورسامانیوں کی سلطنتوں کو ایک دوسرے کی معاصر اوررقیب سلطنت سمجھنا چاہئے، سامانیوں کا قبضہ ماورالنہر اورخراسان وغیرہ شمالی ومشرقی ممالک پر رہا اورویلمیوں کے تصّرف میں فارس وعراق وآذر بائیجان وغیرہ غربی ممالک رہے، اس طرح تمام ملک ایران چند روز تک انہیں دونوں خاندانوں کے درمیان منقسم تھا،دیلمیوں کی حکومت سامانیوں کی بربادی کے بعد بھی نہایت کمزور ھالت میں کچھ دنوں باقی رہی جب کہ سامانیوں کی جگہ مشرقی ایران میں غزنویوں کی زبردست سلطنت قائم ہوچکی تھی۔