انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** حضرت علیؓ کی شہادت خلافت کے پانچویں سال ابن ملجم نے حضرت علیؓ پر قاتلانہ حملہ کیا زخم کاری تھا اس لئے نقل وحرکت سے معذور ہوگئے؛چنانچہ جمعہ کی امامت حضرت حسنؓ کو تفویض فرمائی، اس جمعہ میں آپ نے ذیل کا خطبہ دیا: "خدا نے جس نبی کو مبعوث کیا اس کو ایک ذات، ایک قبیلہ اور ایک گھر عنایت فرمایا، اس ذات کی قسم جس نے محمدﷺ کو مبعوث کیا جو شخص ہم اہل بیت کا کوئی حق تلف کرے گا خدا اس اتلافِ حق کے بقدر اس شخص کا حق گھٹادے گا"۔ (مسعودی:۴/۳۶۳) حضرت علیؓ کا زخم نہایت کاری تھا، جب بچنے کی کوئی امید باقی نہ رہی تو بعض ہوا خواہوں نے آپ سے حضرت حسنؓ کی آیندہ جانشینی اورخلافت کے بارہ میں سوال کیا آپ نے فرمایا"نہ میں حکم دیتا ہوں اورنہ روکتا ہوں" (مسعودی:۳/۳۶۳) زخمی ہونے کے تیسرے دن حضرت علیؓ جنت الفردوس کو سدھارے حضرت حسنینؓ اورجعفرؓ نے غسل دیا، حضرت حسنؓ نے نمازجنازہ پڑھائی اورنمازِ فجر کے قبل آپ کا جسدِ خاکی مقام رؓہ میں جامع مسجد کے متصل سپرد خاک کیا گیا ۔ (ایضاً:۳۶۳)