انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** قرآن کی حفاظت آپ جانتے ہیں کہ اللہ تعالی نے قرآن کریم کی حفاظت کا ذمہ لیا ہوا ہے، لیکن کیا آپ نے کسی حافظ یا قاری کو تلاوت میں بھولتے یا متشابہ لگتے نہیں سنا؟ کیا بعض نادان قرآن کریم کو غلط نہیں پڑہتے؟ کیا کسی کاتب سے قرآن پاک کی کتابت میں کبھی کوئی غلطی نہیں ہوئی؟ اورکیا کسی پریس میں کوئی زیروزبر کی فروگذاشت نہیں پائی گئی؟ ان سب سوالوں کا جواب ایک ہی ہے کہ غلطی لگ جانا اوربات ہے اورغلطی کا راہ پاجانا اوربات ہے، جب تک کوئی غلطی راہ نہ پاجائے Establishedنہ ہوجائے ہم نہیں کہہ سکتے کہ قرآن کی حفاظت نہیں رہی یا قرآن کریم سے خدائی حفاظت کا ذمہ اب اُٹھ گیا (معاذ اللہ)؛بلکہ جب کوئی غلطی کرتا ہے تو اسے روک دیا جاتا ہے، ٹوک دیا جاتا ہےاور اس غلطی کی اصلاح کردی جاتی ہے، کوئی بدنیت ہو تو اس کی تردید کردی جاتی ہے، یہی وجہ ہے کہ قرآن پاک صحیح پڑہنے والے صحیح لکھنے والے صحیح یاد رکھنے والے اور صحیح بیان کرنے والے ہمیشہ غالب اورواضح رہے ہیں،تلاوت ہو یا قرأت، کتابت ہو یا طباعت، کہیں کوئی غلطی قائم نہیں رہی، نہ راہ پاسکی ہے، قرآن کریم کی ابدی حفاظت کا خود اللہ رب العزت نے ذمہ لیا ہے۔