انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** رات کی نماز میں حضرت عائشہؓ سے مروی ہے کہ آپ ﷺ جب رات کی نماز میں کھڑے ہوتے تو نماز کی ابتداء(تکبیر تحریمہ کے بعد)میں یہ دعا پڑھتے۔ اللَّهُمَّ رَبَّ جِبْرِيلَ وَمِيكَائِيلَ وَإِسْرَافِيلَ فَاطِرَ السَّمَوَاتِ وَالْأَرْضِ عَالِمَ الْغَيْبِ وَالشَّهَادَةِ أَنْتَ تَحْكُمُ بَيْنَ عِبَادِکَ فِيمَا كَانُوا فِيهِ يَخْتَلِفُونَ اللَّهُمَّ اهْدِنِي لِمَا اخْتُلِفَ فِيهِ مِنْ الْحَقِّ إِنَّکَ تَهْدِي مَنْ تَشَاءُ إِلَى صِرَاطٍ مُسْتَقِيمٍ (نسائی،بَاب بِأَيِّ شَيْءٍ تُسْتَفْتَحُ صَلَاةُ اللَّيْلِ،حدیث نمبر:۱۶۰۹) ترجمہ:اے جبرئیل میکائیل واسرافیل کے رب آسمان وزمین کے پیدا کرنے والے،حاضر اورغائب کے جاننے والے،اختلافی امور میں آپ ہی اپنے بندوں کے درمیان فیصلہ کرنے والے ہیں،اپنے حکم سے اختلاف میں حق کی رہنمائی کیجیے،آپ جسے چاہتے ہیں سیدھا راستہ دکھاتے ہیں۔ حضرت ابن عباسؓ فرماتے ہیں کہ آپ ﷺ جب رات میں تہجد کے لئے کھڑے ہوتے تو تکبیر کے بعد یہ دعا فرماتے ۔ اَللهُمَّ لَکَ الحَمْدُ أَنْتَ نُورُ السَّماواتِ وَالْأَرْضِ وَلکَ الحَمْدُ أَنْتَ قَيَّامُ السماوات وَالأَرْضِ وَلَکَ الحَمْدُ أَنْتَ رَبُّ السماوات وَالأَرْضِ وَمَنْ فِيهِنَّ أَنْتَ الحَقُّ وَوَعْدُکَ الحَقُّ وَقَوْلُکَ الحَقُّ وَلِقَاؤُکَ حَقٌّ وَالجَنَّةُ حَقٌّ وَالنَّارُ حَقٌّ وَالسَّاعَةُ حَقٌّ اللهُمَّ لَکَ أَسْلَمْتُ وَبِکَ آمَنْتُ وَعَلَيْکَ تَوَكَّلتُ وَإِلَيْکَ أَنَبْتُ وَبِکَ خَاصَمْتُ وَإِلَيْکَ حَاكَمْتُ فَاغْفِرْ لِى مَا قَدَّمْتُ وَأَخَّرْتُ وَأَسْرَرْتُ وَأَعْلَنْتُ أَنْتَ إلهي لَا اِلٰہَ إِلَّا أَنْتَ (الدعاء:۱۱۴۹) ترجمہ:اے اللہ تیرے ہی لئے تعریف ،توہی آسمان وزمین کا نور ہے، تیرے ہی لئے تعریف،آسمان وزمین اوراس کے درمیان کے رب،آپ حق آپ کا قول حق،وعدہ حق ،ملنا حق،جہنم ،قیامت حق،اے اللہ آپ ہی کے لئے اسلام لایا آپ پر ایمان لایا،آپ ہی کی طرف رجوع ،آپ ہی پر بھروسہ ،آپ ہی سے خصومت ،آپ ہی سے فیصلہ،آپ ہی کی طرف ٹھکانہ،اے اللہ ہمیں معاف فرما،اگلے پچھلے چھپے ظاہر آپ کے سوا کوئی معبود نہیں۔