انوار اسلام |
س کتاب ک |
*** خطبہ میں تعلیم وارشاد کبھی کبھی خطبہ میں تعلیم وارشاد کا فرض انجام دیتے تھے، ایک مرتبہ جمعہ کے دن منبر پر مسلمانوں سے خطاب کیا کہ لوگو!میری باتوں کو کان دھر کے سنو، اس لئے کہ مجھے سے زیادہ دین و دنیا کا واقف کار پھر تم کو نہ ملے گا، نمازوں میں اپنے چہروں اورصفوں کو سیدھا رکھا کرو، ورنہ خدا تمہارے دلوں میں پھوٹ ڈال دے گا، جو تم کو سخت عذاب دے گا، صدقہ کیا کرو کم مائگی کا عذر نہ کیا کرو، کیونکہ کم مایہ آدمی کا صدقہ دولت مند کے صدقہ سے زیادہ افضل ہے، عفیفہ اورپاک دامن عورتوں پر تہمت نہ لگایا کرو اگر تم میں سے کوئی شخص حضرت نوح علیہ السلام کے زمانے کی بھی عورت پر تہمت لگائے گا تو قیامت میں اس کا مواخذہ کیا جائے گا۔ (البدایہ والنہایہ ابن کثیر:۸/۱۳۴)