انوار اسلام |
س کتاب ک |
*** زندگی کے مسائل پھر زندگی کے کچھ مسائل ایسے ہیں کہ قرآن کریم میں ان کے بارے میں کوئی تصریح نہیں ملتی جیسے۔ (۱)پانی کے پاک اورناپاک ہونے کے مسائل۔ (۲)کون سی بیع درست ہے اور کون سی نہیں اور یہ کہ کس کس بیع میں سود کی جھلک پائی جاتی ہے۔ (۳)بیع جنس بالجنس کی کیا صورت ہے۔ (۴) جو جرائم حدود کے تحت نہیں آتے ان کی سزا کیا ہے۔ (۵)زمینوں کے مسائل میں مضارعت کے احکام وغیرہ۔ (۶)مساجد کے تفصیلی شرعی احکام۔ (۷)مختار نامہ کے ذریعہ نکاح کی صورتیں وغیرھا۔ ان جیسے زندگی کے ہزاروں مسائل ہیں جو ہمیں قرآن کریم میں واضح طورپر نہیں ملتے؛لیکن انسانی زندگی ان ابواب میں راہنمائی تلاش کرتی ہے اوران ضرورات میں بھی دینی حل ڈھونڈتی ہے۔