انوار اسلام |
س کتاب ک |
ایک آیتِ سجدہ کی تکرار کی مختلف صورتیں اور ان کا حکم ! (۱)امام نے سورۂ الم سجدہ تلاوت کی اور سجدہ کیا، پھر اسی جگہ نمام فجر میں اسی سورۃ کو پڑھا تو اس کے ذمہ دوسرا سجدہ لازم ہوگا، امام اور مقتدیوں کو سجدۂ تلاوت کرنا ضروری ہوگا۔ (۲)خارج صلوٰۃ آیت ِ سجدہ پڑھی اور سجدۂ تلاوت نہ کیا اور پھر نماز اسی کو پڑھا اور نماز سجدۂ تلاوت کرلیا تو یہ ایک سجدہ کافی ہے، دوسرا لازم نہیں۔ (۳)نماز میں آیتِ سجدہ پڑھی اور نماز ہی میں سجدۂ تلاوت کرلیا، پھر نماز کے بعد اسی جگہ وہی آیتِ سجدہ تلاوت کی تو دوسرا سجدہ لازم ہوگا۔ (فتاویٰ رحیمیہ:۵/۲۰۲، مکتبہ دارالاشاعت، کراچی)