انوار اسلام |
س کتاب ک |
*** دین اور دنیا کی آمیزش عموماً زہد وو رع اورعبادت و ریاضت کے ساتھ دنیاوی عقل وفہم کا اجتماع کم ہوتا ہے،لیکن ابن زبیرؓ کی ذات میں دونوں اوصاف مجتمع تھے، وہ دنیا دار بھی تھے اور عابدِ شب زندہ دار بھی، دنیا میں مشغول بھی تھے اور دنیا سے الگ بھی ،عمر بن قیس روایت کرتے ہیں کہ جب میں ابن زبیرؓ کو دنیاوی معاملات میں دیکھتا تھا، تو معلوم ہوتا تھا کہ یہ شخص کبھی ایک لمحہ کے لئے بھی خدا سے تعلق نہیں پیدا کرتا اورجب آخرت کے معاملہ میں دیکھتا تو ایسا معلوم ہوتا کہ یہ شخص ایک لمحہ کے لئے بھی دنیا کی طرف مشغول نہیں ہوتا۔ (تاریخ الخلفا سیوطی)