انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** عہد اسلام حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ سب سے پہلے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم پر ایمان لائے، جس شخص نے سب سے پہلے آنحضرت صلی اللہ علہ وسلم کے ساتھ نماز پڑھی وہ ابوبکر صدیق تھے،میمون بن مہران سے کسی نے پوچھا کہ آپ کے نزدیک علی کرم اللہ وجہہ افضل ہیں یا ابوبکر صدیق انہوں نے یہ سن کر سخت غصہ کیا اور فرمانے لگے مجھے یہ معلوم نہ تھا کہ میں ان دونوں میں موازنہ کئے جانے کے وقت تک زندہ رہوں گا ،ارے یہ دونوں اسلام کےلیے بمنزلہ سر کے تھے۔مردوں میں سب سے پہلے حضرت ابوبکر صدیق ایمان لائے اور لڑکوں میں سب سے پہلے علی کرم اللہ وجہہ ایمان لائے عورتوں میں سب سے پہلے حضرت خدیجۃ الکبرایٰ ایمان لائی تھیں۔ علماء کا اس پر اتفاق ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی اجازت کے بغیر حضرت ابوبکر صدیق ؓ نے کبھی رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم کا ساتھ نہیں چھوڑا، آپ نے اپنے اہل وعیال کو چھوڑ کر خدا اور رسول کی محبت میں ہجرت کی ،غار میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا ساتھ دیا،لڑائیوں میں آپ کے ساتھ رہے، جنگ بدر میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت ابوبکر صدیق ؓ اورحضرت علی کرم اللہ وجہہ سے فرمایا کہ تم میں سے ایک کے ساتھ جبرئیل ہے اور دوسرے کے ساتھ میکائیل ،جنگ بدر میں عبدالرحمن بن ابوبکرؓ مشرکین کے لشکر میں شاملِ تھے،جب وہ مسلمان ہوگئے تو انہوں نے اپنے والد ماجد یعنی ابوبکر صدیق سے کہا کہ بدر کے روز آپ کئی مرتبہ میرے تیر کی زد میں آئے مگر میں نے اپنا ہاتھ روک روک لیا،آپ نے فرمایا اگر مجھے ایسا موقع ملتا تو میں تجھے بغیر نشانہ بنائے نہ رہتا۔