انوار اسلام |
س کتاب ک |
*** پانچویں شہادت (۵)"قُلْ إِنْ كُنْتُمْ تُحِبُّونَ اللَّهَ فَاتَّبِعُونِي يُحْبِبْكُمُ اللَّهُ وَيَغْفِرْ لَكُمْ ذُنُوبَكُمْ"۔ (آل عمران:۳۱) ترجمہ: آپ کہہ دیجئے اگر تم اللہ سے محبت رکھتے ہو تو میری اطاعت کرو اللہ تم سے محبت کرے گا اور تمہارے گناہ بخش دے گا۔ اللہ تعالی کی محبت ایمان کا جزولازم ہے: "وَالَّذِينَ آمَنُوا أَشَدُّ حُبًّا لِلَّهِ "۔ (البقرۃ:۱۶۵)، ایمان والوں کی علامت یہ ہے کہ انہیں اللہ تعالی سے بہت محبت ہوتی ہے۔ اس محبت کو قرآن کریم نے اطاعتِ رسول سے وابستہ کیا ہے،اس سے پتہ چلتا ہے کہ اللہ پر ایمان اطاعت رسول کے جذبہ صادقہ کے بغیر کبھی قائم نہیں رہ سکتا،ایمان کے لیے صرف آپ کو رسول مان لینا ہرگز کافی نہیں، ہر ہر بات میں آپ کی اطاعت کا ارادہ شرط ہے۔ اطاعت پیغمبر کی ذمہ داری صرف اس کی تصدیق سے ادا نہیں ہوتی،آپ کے ساتھ مومنین کسی مجلس میں جمع ہوں تو آپ کی اجازت کے بغیر انہیں مجلس سے اُٹھنے تک کی اجازت نہیں۔ (النور:۶۲)