انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** تلقین میت ابو سعید خدریؓ سے مروی ہے کہ آپ ﷺ نے فرمایا اپنے مردوں کو لا الہ الا اللہ کی تلقین کرو۔ (ابوداؤد:۴۴۴،ترمذی:۱/۱۱۷،ابن ماجہ:۱۰۴) فائدہ: مرنے والے کے سامنے قریب ہوکر لا الہ الا اللہ ہلکی آواز سے پڑھے۔ بسا اوقات غفلت کی وجہ سے ذہول ہوجاتا ہے اس لئے پڑھ کر یا دد لادے اسے پڑھنے کو نہ کہے، جب معلوم ہوجائے کہ پڑھ لیاہےتو پھر اب نہ کہے۔ حضرت جعفر بن عبداللہ کی مرفوع روایت میں تلقین کے یہ کلمات ہیں: لَا اِلٰہَ إِلَّا اللَّهُ الْحَلِيمُ الْكَرِيمُ سُبْحَانَ اللَّهِ رَبِّ الْعَرْشِ الْعَظِيمِ الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ (ابن ماجہ،باب ما جاء فی صلاۃ الحاجۃ،حدیث نمبر:۱۳۷۴) ترجمہ: نہیں کوئی معبود سوائے اللہ کے جو برد بار کریم ہے،پاک ہے الہ جو بلند بالا عرش کا رب ہے تمام تعریف اللہ کے لئے جو تمام جہانوں کا رب ہے۔