انوار اسلام |
س کتاب ک |
*** حضرت محمد بن الحنفیہؒ (۱)جو کسی کافر سے اس کی کسی خوبی کے باعث محبت کرے تو اللہ اسے اجر دیتا ہے ، اور اگر کسی نیک آدمی سے اس کی کسی برائی کے سبب دشمنی رکھے تو اللہ اسے بھی اجر دےگا ۔ (۲)مصیبت کی شکایت سے پرہیز کرو کیونکہ اس سے تمہارا دشمن خوش ہوت ہے اور دوست غمگین ۔ (۳)جس کو اپنی ذات محبوب ہوگی اس کی نگاہ میں دنیا کی قدر و قیمت نہ ہوگی ۔ (۴)وہ شخص صاحبِ حکمت نہیں جو ایسے آدمی کے ساتھ بدسلوکی کرے جس کے ساتھ زندگی گزارنا ضروری ہے ،یہاں تک کہ اللہ تعالیٰ ہی اس سے نجات کی کوئی صورت پیدا فرمادیں۔ (۵)اللہ تعالیٰ نے تمہاری جانوں کی قیمت جنت قرار دی ہے ، لہٰذا اسکے سوا کسی دوسری چیز کے عوض اپنی جان کو نہ بیچو ۔