انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** احادیث نبویﷺ حضرت حسینؓ خانوادہ نبویﷺ کے رکن رکین تھے، اس لئے آپ کو احادیث کا بہت بڑا حافظ ہونا چاہیے تھا، لیکن صغر سنی کے باعث آپ کو اس کے مواقع کم ملے اورجو ملے بھی اس میں ابھی آپ کا فہم و حافظہ اس لائق نہ تھا کہ سمجھ کر محفوظ رکھ سکتے ،اس لئے براہِ راست آنحضرتﷺ سے سنی ہوئی مرویات کی تعداد کل آٹھ ہے (تہذیب الکمال:۸۳) جو آپ کی کمسنی کو دیکھتے ہوئے کم نہیں کہی جاسکتی البتہ بالواسطہ روایات کی تعداد کافی ہے،آنحضرتﷺ کے علاوہ جن بزرگوں سے آپ نے حدیثیں روایت کی ہیں،ان کے نام حسب ذیل ہیں: حضرت علیؓ، حضرت فاطمہ زہراؓ، ہند ابی ہالہ، عمر بن الخطابؓ وغیرہ جن رواۃ نے آپ سے روایتیں کی ہیں ان کے نام یہ ہیں ،آپ کے برادر بزرگ حضرت حسنؓ ،صاحبزادہ علی اورزید، صاحبزادی سکینہ، فاطمہ ،پوتے ابو جعفر الباقر، عام رواۃ میں شعبی ،عکرمہ ،کرز التمیمی سنان بن ابی سنان دولی، عبداللہ بن عمرو بن عثمان، فرزدق شاعر وغیرہ (تہذیب التہذیب :۴/۳۴۵)