انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
تراویح میں سجدۂ تلاوت کے بعد سورۂ فاتحہ دوبارہ پڑھے تو کیا حکم ہے؟ تراویح میں سجدۂ تلاوت کے بعد اگلا فرض رکوع کا ہے، اس کی ادائیگی قراءت کے بعد ہونی چاہئے، مگر قراءت کی کوئی حد متعین نہیں ،جتنی چاہے قراءت کرے اور جس جس سورت کی چاہے قراءت کرے، رکوع سے پہلے اس کو مختصر اور طویل قراءت کرنے کا اختیار ہے، اس میں طوالت اور تاخیر سے سجدۂ سہو لازم نہیں آئے گا، لہٰذا اس صورت میں بھی یعنی سجدۂ تلاوت کے ادا کرنے کے بعد پھر سورۂ فاتحہ پڑھنے سے سجدۂ سہو لازم نہ ہوگا۔ (فتاویٰ رحیمیہ:۶/۲۳۴، مکتبہ دارالاشاعت، کراچی)